:سوال
خطیب کو وقت خطبہ عصا ہاتھ میں لینا سنت ہے یا نہیں؟
:جواب
خطبہ میں عصا ہاتھ میں لینا بعض علماء نے سنت لکھا اور بعض نے مکروہ ، اور ظاہر ہے کہ اگر سنت بھی ہو تو کوئی سنت مؤکدہ نہیں، تو بنظر اختلاف اُس سے بچنا ہی بہتر ہے مگر جب کوئی عذر ہو۔
و ذلك لان الفعل اذا تردد بين السنية والكراهة كان ترکه اولی
ترجمہ: وہ اس لئے کہ جب فعل کے سنت اور مکروہ ہونے میں شک ہو تو اس کا ترک بہتر ہوتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 303