:سوال
خطیب کے سامنے جو اذان ہوتی ہے مقتدیوں کو اس کا جواب دینا اور جب دو خطبوں کے درمیان جلسہ کرے مقتدیوں کو دعا کرنا چاہئے یا نہیں؟
: جواب
ہرگز نہ چاہئے یہی احوط ہے۔۔۔ ہاں یہ جواب اذن یا دعا اگر صرف دل سے کریں زبان سے تلفظ اصلانہ ہو کوئی حرج نہیں۔ اور امام یعنی خطیب تو اگر زبان سے بھی جواب اذن دے یا دعا کرے بلا شبہ جائز ہے۔
وقد صح كلام الامرين عن سيد الكونين صلى الله تعالى عليه وسلم في صحيح البخاری وغیرہ ۔
ترجمہ: صحیح البخاری وغیرہ میں سید الکونین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے دونوں معمول ملتے ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 300