:سوال
زید کی بیوی ہندہ جو مالک نصاب نہیں ہے مع اپنے ایک خورد سال بچے کے اپنے باپ کے یہاں یعنی میکے میں عید الفطر کو قیام رکھتی ہے، تو اُس کا اور اس کے لڑکے کا صدقہ کس کو دینا چاہئے؟
:جواب
خورد سال بچے کا صدقہ فطر اُس کے باپ پر ہے، اور عورت کا نہ باپ پر نہ شوہر پر ، صاحب نصاب ہوتی تو اس کا صدقہ اسی پر ہوتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 296