:سوال
کان پور میں مسلمانوں کا مسجد کے معاملے میں پولیس سے فساد ہو گیا، پولیس نے انھیں نشائہ بندوق بنالیا اب ان کے غریب بچے یتیم ہو گئے اور نا دار مسلمان زخمی ہو کر گرفتار کر لیے گئے ، اب ان کی رہائی اور پرورش حفاظت جان دعزت کے لیے روپے کی ضرورت ہے مسلمان چاہتے ہیں کہ صدقہ فطر اس کارخیر کے لیے دے دیا جائے عند الشرع دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
:جواب
صدقہ فطر میں مسلمان فقیر کو دے کر مالک کر دینا شرط ہے، تو اگر غرباء کو دے کر مالک کر دیں تو جائز ہے یا فقیر کو دیں اور وہ اپنی طرف سے مقدمہ میں لگانے کو دے دیں تو جائز ہے، ورنہ مقدسے اٹھانے یا وکیلوں کو دینے سے صدقہ ادانہ ہوگا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 291