:سوال
جس پیداوار کا عشر دیا جا چکا ہے، اگر اس پیداوار پر سال گزر جائے تو کیا اس کی زکوۃ نکالی جائے گی ؟
:جواب
کھیت کی پیداوار پر زکوۃ نہیں ، وہی عشر ہے، اس سوا سال تمام پر اور کوئی زکوۃ نہیں آتی ، زکوۃ صرف تین ۳ مالوں پر ہے: سونا چاندی یا وہ مال جو تجارت کی نیت سے خریدا یا جنگل میں چرتے ہو جائے جانور واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 203