:سوال
زید نے بکر کو کچھ دیا اور کہا اس کو مساکین کو جہاں مناسب سمجھیں دے دیں، اگر زید خود اس کا مصرف ہو اپنے اوپر اس کو صرف کر سکتا ہے یا نہیں ؟ اسی طرح اپنی اولاد کو دے سکتا ہے؟
:جواب
جس کے مالک نے اُسے اذن مطلق دیا کہ جہاں مناسب سمجھ، دو، تو اسے اپنے نفس پر بھی صرف کرنے کا اختیار حاصل ہے، جبکہ یہ اس کا مصرف ہو۔ ہاں اگر یہ لفظ نہ کہے جاتے اُسے اپنے نفس پر صرف کرنا جائز نہ ہوتا مگر اپنی یا اولاد کو دے دینا جب بھی جائز ہوتا اگر وہ مصرف تھے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 158