:سوال
زید کہتا ہے جس مال تجارت پر ایک مرتبہ زکوۃ ادا کر دی پھر دوسرے سال اس پر زکوٰۃ دینا نہ چاہیے بلکہ اس کے نفع پر زکوٰۃدینا چاہئے۔
:جواب
مال تجارت جب تک خود یا دوسرے مال زکوہ سے مل کر قدر نصاب اور حاجت اصلیہ مثل دین زکوۃ وغیرہ سے فاضل رہے گا ہر سال اس پر زکوۃ واجب ہوگی زید کا بیان محض غلط ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 155