:سوال
شوہر نے قرض لیا اور بیوی کی اجازت سے اس کا زیور بطور رہن کے رکھ دیا، کیا اس زیور پر زکوۃ ہوگی؟
:جواب
اس نے اس کی اجازت سے رہن کیا تھا تو یہ رہن بھی رہن بالحق تھا، تو ظاہر یہاں بھی یہی ہے کہ اس مدت کی زکوۃ واجب نہ ہو۔
اور بعد تعلق حق مذکور کے کچھ یہ ضرور نہیں کہ وہ دین خود اسی پر ہو لہذا اگر کوئی شخص کسی کی طرف سے اُس کے دین کی ضمانت کرلے تو مقدار دین اس کا مال مشغول سمجھا جائیگا کہ دائن کو حق استعفاء اس سے حاصل ہے اگر چہ دین اصالتا اس پر نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 148