:سوال
کیا عشر کا ذکر بھی قرآن مجید میں ہے؟
:جواب
عشر کا ذکر بھی قرآن عظیم میں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الانعام میں فرمایا
وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ
ترجمہ کھیتی کٹنے کے دن اس کا حق ادا کرو۔
پ 8 سورۃ الانعام، آیت (142)
حضرت ابن عباس، طاؤس ، حسن ، جابر بن زید اور سعید بن مسیب رضی اللہ تعالی عنہم ان تمام حضرات نے اس سے عشر مراد لیا ہے جیسا کہ معالم التنزیل وغیرہ میں ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 64