اگر روزہ کی حالت میں پان، تمبا کو، نسوار منہ رکھ لیں اور جرم حلق کے اندر نہ جانے دیں تو روزہ ٹوٹ جائیگا یا نہیں؟
سوال
جو لوگ پان یا تمبا کو یا نسوار کے عادی ہیں وہ اگر روزہ کی حالت میں پان تمبا کو نسوار منہ رکھ لیں اور اس کا جرم حلق کے اندر نہ جانے دیں تو روزہ ٹوٹ جائیگا یا نہیں؟ اور بصورت ٹوٹ جانے کے قضا لازم آئے گی یا کفارہ ؟
جواب
پان جب منہ میں رکھا جائے گا اُس کا عرق ضرور حلق میں جائیگا ، اور تمبا کو جیسی کھائی جاتی ہے وہ اگر منہ میں ڈالی جائیگی تو یقینا اس کا جرم لعاب کے ساتھ حلق میں جائے گا اور نسوار تو بہت بار یک چیز ہے جب اوپر کو سونگ جائے گی ضرور دماغ کو پہنچے گی اور ان طلب والوں کے مقاصد بھی یونہی برآئیں گے اور فقہیات میں ایسا مظنون مثل متیقن ہے، یہ سب شیطانی وسوسے ہیں ان چیزوں کے استعمال سے جو روزہ جائے اس کی فقط قضا نہیں بلکہ کفارہ بھی ضرور ہو گا کہ ان میں صلاح بدن وقضائے شہوت ہے
اور اگر بالفرض ان میں احتیاط یقینی کی صورت متصور بھی ہوتی جب بھی ممانعت میں شک نہ تھا جیسے مباشرت فاحشہ کہ بے انزال ناقص نہیں مگر ممنوع ضرور ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 486

مزید پڑھیں:ایک شخص پان کھا کے اول شب میں سویا، صبح کو اٹھ کر نیت روزہ کرتا ہے، روزہ درست ہوگا یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جیل میں نماز جمعہ ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top