_نماز کا وقت ہو گیا تو کھیت یابنجر ملکیت غیر میں نماز پڑھ لے تو نماز ہوگی یا نہیں؟
:سوال
اگر کوئی شخص جنگل میں ہے اور نماز کا وقت ہو گیا تو کھیت یابنجر ملکیت غیر میں نماز پڑھ لے تو نماز ہوگی یا نہیں اور ٹانڈ پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
دوسرے کی کھیتی میں نماز پڑھنا ممنوع ہے
بغیر اس کی اجازت صریح کے گنہگار ہوگا مگر نماز ادا ہو جائے گی
بنجر( زمین) میں پڑھنے میں کچھ مضائقہ نہیں یونہی وہ کھیت جس میں کھیتی نہ ہو
ٹانڈ پر نماز نہیں ہو سکتی مگر اس حالت میں کہ وہ مثل تخت کے ہو مثلا لکڑیاں باندھ کر ان پر تخت رکھ لیے ہوں یا خود تخت ہی باندھ لیا ہو ایسا سخت بناہ ہوا ہو کہ سجدہ میں سر ٹھہر جائے زور کرنے سے زیادہ نیچا نہ جھکے

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 346

مزید پڑھیں:چارپائی پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟اور یہ جو مشہور ہے کہ اگلی امتوں میں کچھ لوگ چار پائی پر نماز پڑھنے کے سبب بندر ہو گئے یہ بات ثابت ہے یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia Jild 01, Fatwa 19 PDF

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top