:سوال
دو نمازوں کا جمع کرنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
اللہ عزوجل نے اپنے نبی کریم علیہ افضل الصلوۃ و تسلیم کے ارشادات سے نماز فجر کا ایک خاص وقت جدا گانا مقرر فرمایا ہے کہ نہ اس سے پہلے نماز کی صحت نہ اس کے بعد تاخیر کی اجازت ظہرین عرفہ (عرفہ کی ظہر اور عصر)عشائین مزدلفہ( مزدلفہ کی مغرب عشاء) کے سوا دو نمازوں کا قصداً ایک وقت میں جمع کرنا سفرا حضرا ہرگز کسی طرح جائز نہیں قران عظیم واحادیث دصحاح سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اس کی ممانعت پر شاہد عدل ہے
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 160