:سوال
سنا ہے کہ بعد نبوت معراج سے پہلے دو نمازیں فرض تھی ایک سورج نکلنے سے پہلے اور ایک سورج غروب ہونے سے پہلے کیا یہ صحیح ہے؟
:جواب
پیش ازاسراء (معراج سے پہلے )دو وقت یعنی قبل طلوع شمس و قبل غروب کے نمازیں مقرر ہونے میں علماء کو خلاف ہے اور اصح یہ ہے کہ اس سے پہلے صرف قیام لیل (رات کے قیام )کی فرضیت تھی باقی پر کوئی دلیل صریح قائم نہیں
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 76