:سوال
وتر کس وقت پڑھنا افضل ہے؟
:جواب
تہجد پڑھنے والا جسے اپنے اُٹھنے پر اطمینان ہوا سے افضل یہ ہے کہ وتر بعد تہجد پڑھے پھر وتر کے بعد نفل نہ پڑھے جتنے نوافل پڑھنا ہوں وتر سے پہلے پڑھ لے کہ وہ سب قیام اللیل میں داخل ہوں گے اور اگر سونے کے بعد ہیں تو تہجد میں داخل ہوں گے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 447