فرض، وتر اور سنت فجر کب بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت ہے؟
:سوال
فرض، وتر اور سنت فجر کب بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت ہے؟
:جواب
فرض و دتر و سنت فجر بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت صرف اس حالت میں ہے کہ کھڑے ہونے پر اصلاً قدرت نہ میں ہونہ دیوار کی ٹیک نہ کسی آدی یا لکڑی کے سہارے سے، اور عجزبھی ایسا ہو کہ ایک بار اللہ اکبر کہنے کی دیر تک بھی کھڑا نہ ہو سکے اگر اتنی ہی دیر قیام کی طاقت ہو اگر چہ کسی سہارے سے، تو فرض ہے کہ تکبیر تحریمہ کھڑے ہو کر کہے پھر طاقت نہ رہے تو بیٹھ جائے ، آن کل اکثر لوگ اس کا خلاف کرتے ہیں ذرا تکلیف ہوئی اور نماز بیٹھ کر پڑھ لی اور سیدھے کھڑے ہو کر گھر کو راہی ہوئے ، یوں نماز یں قطعاً باطل ہوتی ہیں بلکہ جتنی دیر جس قدر اور جس طرح کھڑے ہونے کی قدرت ہو اتنا قیام ہر رکعت میں فرض ہے، یہ مسئلہ خوب یا د ر کھنے کا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 313

مزید پڑھیں:وردی جو کہ سپاہی پہنتے ہیں اس کو پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  لڑکا لڑکی کی حد شہوت کی عمر اور اس کی پہچان؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top