:سوال
فرض، وتر اور سنت فجر کب بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت ہے؟
:جواب
فرض و دتر و سنت فجر بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت صرف اس حالت میں ہے کہ کھڑے ہونے پر اصلاً قدرت نہ میں ہونہ دیوار کی ٹیک نہ کسی آدی یا لکڑی کے سہارے سے، اور عجزبھی ایسا ہو کہ ایک بار اللہ اکبر کہنے کی دیر تک بھی کھڑا نہ ہو سکے اگر اتنی ہی دیر قیام کی طاقت ہو اگر چہ کسی سہارے سے، تو فرض ہے کہ تکبیر تحریمہ کھڑے ہو کر کہے پھر طاقت نہ رہے تو بیٹھ جائے ، آن کل اکثر لوگ اس کا خلاف کرتے ہیں ذرا تکلیف ہوئی اور نماز بیٹھ کر پڑھ لی اور سیدھے کھڑے ہو کر گھر کو راہی ہوئے ، یوں نماز یں قطعاً باطل ہوتی ہیں بلکہ جتنی دیر جس قدر اور جس طرح کھڑے ہونے کی قدرت ہو اتنا قیام ہر رکعت میں فرض ہے، یہ مسئلہ خوب یا د ر کھنے کا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 313