:سوال
جس کا منہ ٹیڑھا ہو گیا ہو اس کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے؟
: جواب
جس کا منہ معاذ اللہ ٹیڑھا ہو گیا ہوا اگر اس کے سبب قرآت صحیح نہ پڑھ سکتا ہوحروف غلط ادا ہوتے ہوں تو اس کے پیچھے نماز جائز نہیں اور اگر حروف صحیح نکلتے ہوں مگر پڑھنے میں بہت بدنمائی پیدا ہوگئی ہوتو اس کی امامت اولی نہیں ورنہ کچھ حرج نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 536