:سوال
جو امام نماز پڑھانے پر نوکر ہے اس کی اقتداء کی جائے یا جماعت ترک کی جائے؟
:جواب
قطعاً اقتداء کی جائے اس عذر پر ترک جماعت ہرگز جائز نہیں ، متقدمین کے نزدیک جو اُجرت لے کر امامت کرنے والے کے پیچھے نماز میں کراہت تھی اس بنا پر کہ اُن کے نزدیک امامت پر اجرت لینا نا جائز تھاوہ بھی ایسی نہ تھی جس باعث ترک جماعت کا حکم دیا جائے ، اب کہ فتوای جواز اجرت پر ہے تو وہ کراہت بھی اندر ہی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 422