:سوال
ایک رکعت میں متعد د سورتیں پڑھنا کیسا ہے؟
:جواب
فرائض کی ایک رکعت میں ایک سے زائد سورتیں نہیں پڑھنی چاہئیں اگر کوئی پڑھ لیتا ہے تو کراہت نہیں بشر طیکہ وہ سورتیں متصل ہوں ، اگر کوئی متفرق سورتیں کسی ایک رکعت میں جمع کرتا ہے تو اس میں کراہت ہے۔ میں کہتا ہوں امام ہونے کی صورت میں ایک اور شرط بھی ہے وہ یہ کہ مقتدی اسے بوجھ محسوس نہ کرے ورنہ کراہت تحریمی ہوگی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 267