:سوال
حضورﷺ مجھے کسی ایسے درود شریف کی جو سب درودوں سے افضل ہوا جازت عطافرما ئیں، مجھے درود شریف یاکلمہ شریف یا استغفار پڑھنے کا نہایت شوق ہے، کیا درود شریف راہ چلتے پڑھا جا سکتا ہے؟
:جواب
سب درودوں سے افضل درود وہ ہے جو سب اعمال سے افضل یعنی نماز میں مقر رکیا گیا ہے درودشریف راہ چلتے بھی پڑھنے کی اجازت ہے جہاں نجاست پڑی ہو وہاں رک جائے اور بہتر یہ ہے ایک وقت معین کر کے ایک عدد مقرر کرلے اس قدر با وضو دوزانو ادب کے ساتھ مدینہ طیبہ کی طرف منہ کر کے روزانہ عرض کیا کرےجس کی مقدار سو بارسے کم نہ ہو زیادہ جس قدر نبھا سکے بہتر ہے۔
مزید پڑھیں:رکوع اور سجود میں دونوں پاؤں کے ٹخنے ملانا
علاوہ اس کے اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے باوضو بے وضو ہر حال میں درود جاری رکھے، اور اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ ایک صیغۂ خاص کا پابند نہ ہو بلکہ وقتاً فوقتاً مختلف صیغوں سے عرض کرتا ر ہے تا کہ حضور قلب میں فرق نہ ہو، درود شریف اور کلمہ طیبہ اور استغفار ان سب کی کثرت نہایت محبوب و مطلوب ہے کلمہ طیبہ کو افضل الذکر فرمایا اور یہ کہ الله عز وجل تک اس کے پہنچے میں روک نہیں اور استغفار کے لئے فرمایا شادمانی ہے اُسے جو اپنے نامہ اعمال میں استغفار بکثرت پائے اور اپنے تمام اوقات کودرود شریف میں صرف کر دینے کو فرمایا کہ ایسا کرے گا تو اللہ تیرے سب کام بنادے گا اور تیرے گناہ معاف فرمادے گا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 183