:سوال
تہبند اگر ایسے باریک کپڑے کا ہے کہ اس میں سے بدن کی سرخی یا سیاہی نمایاں ہے تو اس تہبند سے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
:جواب
در مختار میں ہے
” ساتر لا یصف ما تحتہ
ترجمہ: چھپانے والی چیز وہ ہے جو اپنے اندر کی چیز کو ظاہر نہ کرے
رد المختار میں ہے
بان لایری منہ لون البشراۃ
ترجمہ :بایں طور پر کہ اس سے جسم کا رنگ دکھائی نہ دے
یہاں سے معلوم ہوا کہ عورتوں کا وہ دوپٹہ جس سے بالوں کی سیاہی چمکے مفسد نماز ہے
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 29