: سوال
کیا قبر پر جانے سے مردہ کو معلوم ہوتا ہے کہ میرا کوئی عزیز آیا یا کوئی شخص آیا یا نہیں؟ اور زندہ کو مردہ کی قبر پر جانے سے مردہ کوکسی قسم کی تکلیف یا راحت ہوتی ہے یا نہیں؟ اور وہ کچھ پڑھ کر ثواب بخشے تو مردہ کو علم ہوتا ہے یا نہیں؟
: جواب
قبر پر جو کوئی جائے مردہ دیکھتا ہے اور جو کچھ کلام کرے وہ سنتا ہے اور جو ثواب پہنچائے مردہ کو پہنچتا ہے، اگر کوئی عزیز یا دوست جائے تو اس کے جانے سے مردہ کو راحت اور فرحت ملتی ہے جیسے دنیا میں ، یہ سب مضامین صحاح احادیث میں وارد ہیں ۔ وقد فصلناها في حياة الموات في بيان سماع الاموات، ترجمہ: ہم نے حياة الموات في بيان سماع الاموات میں ان کو تفصیل سے ذکر کیا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 523