:سوال
مردہ کو کہاں دفن کرنا افضل ہے؟
:جواب
صالحین کے قریب دفن کرنا چاہئے کہ ان کے قرب کی برکت اسے شامل ہوتی ہے، اگر معاذ اللہ مستحق عذاب بھی ہوتا ہے تو وہ شفاعت کرتے ہیں، وہ رحمت کہ ان پر نازل ہوتی ہے اسے بھی گھیر لیتی ہے، اور اگر صالحین کا قرب میسر نہ ہو تو اس کے عزیزوں قریبوں کے قریب دفن کریں کہ جس طرح دنیا کی زندگی میں آدمی اعزا کے قرب سے خوش ہوتا ہے اور ان کی جدائی سے ملول ( غم زدہ ہوتا ہے ) اسی طرح بعد موت بھی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 385