زیور کی زکوۃ کی ادائیگی میں کس وقت کی قیمت اعتبار ہوگا؟
:سوال
زیور کی زکوۃ کی ادائیگی میں کس وقت کی قیمت اعتبار ہے، جس وقت زیور بنوایا تھا اس وقت کا یا ادائیگی کے وقت کا؟
: جواب
سونے کے عوض سونا، چاندی کے عوض چاندی زکوۃ میں دی جائے جب تو نرخ (ریٹ) کی کوئی حاجت ہی نہیں، وزن کا چالیسواں حصہ دیا جائے گا ، ہاں اگر سونے کے بدلے چاندی یا چاندی کے بدلے سونا دینا چاہیں تو نرخ کی ضرورت ہوگی ، نرخ نہ بنوانے کے وقت کا معتبر ہو نہ وقت ادا کا، اگر ادا سال تمام کے پہلے یا بعد ہو جس وقت یہ مالک نصاب ہواتھا وہ ماہ عربی و تاریخ عود کریں گے اس پر زکوۃ کا سال تمام ہو گا اس وقت نرخ لیا جائے گا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 133

مزید پڑھیں:کاروبار میں لگے پیسے پر زکوۃ دینے کا طریقہ
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  قرض پر بیوی کی اجازت سے زیور رہن رکھ دیا،اس پر زکوۃ ہوگی؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top