زمین جس میں قبر ہو کو ہبہ کرنے کا مسئلہ
:سوال
زینب نے اپنے نواسے بکر کو اپنی زمین ہبہ کردی، بکر نے اس زمین کو عمرو کے ہاتھ مع جملہ حقوق فروخت کر دیا اور اس کے اندر واہبہ ( ہبہ کرنے والی زینب) کی قبر بھی ہے، تو کیا قبر کی بھی بیع ہوئی اور کیا اس کے اندر عمر و مشتری کی قبربنانا جائز ہے؟ اور کیا عمرو واہبہ کی قبر کو مرمت کرواسکتا ہے؟ نیز وہ درخت وغیرہ پر تصرف کر سکتا ہے؟
:جواب
ہبہ ( تحفہ) و بیع ( خرید و فروخت) سے قبرستان وقف مستعفی ہیں، مشتری (خرید نے والا) کی قبر بھی اس میں بن سکتی ہے، واہبہ وغیرہ کی قبر کی مرمت بھی وہ کر سکتا ہے، جو درخت اس میں ہیں وہ مشتری کی ملک ہیں جو چاہے کرے۔ قبرستان اگر چہ وقف ہو اس کے درخت وقف نہیں ہوتے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 481

مزید پڑھیں:مسلمانوں پر قبرستان کا احترام کسی حد تک واجب ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  دن میں جس وقت میں نماز منع ہے اسے زوال کا وقت کہتے ہیں یہ کہنا کیسا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top