:سوال
زکوۃ کی رقم سے اگر یتیموں مساکین کو کھلایا جائے یا کپڑا بنا کر دیا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
: جواب
کپڑ ابنا کر ان کو دے کر مالک کر دینا، کھانا پکا کر ان کے گھر کو بھیج کر قبضہ میں دے کرما لک کر دینا تو حالت پر یہ سلا ہو کپڑا اور پکا ہوا کھانا بازار کے بھاؤ سے جتنے کا ہے اُس قدر زکوۃ میں مجرا ہوگا، سلائی پکوائی وغیرہ مجرا نہ ملے گی اگر اپنے یہاں پکا کر دستر خوان پر بٹھلا کر کھلا دیا جس طرح دعوتوں میں ہوتا ہے تو وہ زکوۃ نہیں ہو سکتا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 262