:سوال
یوم عاشورا کے نفل پڑھنے چاہیں یا نہیں؟
:جواب
عاشور!ایام فاضلہ (فضیلت والے دنوں میں ) سے ہے اور نماز بہترین عبادات اور اوقات فاضلہ میں اعمال صالحہ کی تکثیر قطعاً مطلوب و مندوب مگر اس دن نوافل معینہ بطریق مخصوصہ میں جو حدیث روایت کی جاتی ہے علماء سے موضوع و باطل بتاتے ہیں ، موضوعات کبیر ملاعلی قاری میں ہے” صلوة عاشوراء موضوع بالاتفاق” ترجمہ: عاشورا کی نماز بالاتفاق موضوع ہے۔
(الاسرار المرفوعة الملا علی قاری، ص 289، دار الكتب العلمیہ، بیروت )
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 418