:سوال
ماہ رمضان میں جماعت وتر میں شرکت نہ کرنا اور ہر روز جماعت موجودہ سے باہر چلا جانا شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟ وتر کی جماعت کے تارک کو فاسق و فاجر و غیر ہ کہا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ شریعت کا حکم کیا ہے؟
: جواب
جماعت وتر نہ واجب نہ سنت مؤکدہ، اس کے ترک میں کوئی گناہ نہیں بلکہ اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ جماعت افضل ہے یا تنہا وتر ادا کرنا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 484