ایک شخص کا دہنا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے اس وجہ سے نیت باندھتے وقت اس کا ہاتھ کانوں تک نہیں پہنچتا کہ اس کو مس کرے، اس سبب سے بعض لوگ اس کے پیچھے اقتداء کرنے سے انکار کرتے ہیں ، اس کا کیا حکم ہے؟
:جواب
خیال مذکور غلط ہے اُس کے پیچھے جو از نماز میں کلام نہیں ، ہاں غایت یہ ہے کہ اسکا غیر اولی ہوتا ہے وہ بھی اس حالت میں کہ یہ شخص تمام حاضرین سے علم مسائل نماز و طہارت میں زیادت نہ رکھتا ہو ورنہ یہی احق واولی ہے۔