:سوال
زید کہتا ہے کہ تراویح میں ہر سورت پر بلند آواز سے بسم اللہ شریف پڑھنا مذہب حنفی میں لازم و واجب ہے، اس کا یہ قول کیسا ہے؟
:جواب
بسم اللہ شریف کا تراویح میں ہر سورت پر جہر مذہب حنفی میں لازم و واجب ہو نا محض بے اصل و باطل صریح ، اور خفیہ کرام پر افترا قبیح ہے تحصیل سنت ختم فی التراویح ( تراویح میں جو قرآن ختم کرنا سنت ہے اس کو حاصل کرنے) کے لئے صرف ایک بار کسی سورت پر جہر کرنے کی ہماری کتب میں صاف تصریح ہے ۔ ملک العلماء بحر العلوم اس کی شرح فواتح الرحموت میں فرماتے ہیں” على هذا ينبغي ان يقرأها في التراويح بالجهر مرة ولا تتأدى سنة الختم دونها ” یعنی اس بنا پر چاہئے کہ بسم اللہ شریف تراویح میں جہر سے ایک بار پڑھی جائے بے اس کے سنت ختم ادانہ ہو گی ۔
(فواتح الرحموت، ج 2 ،ص 14 ،مطبوعہ مطبعۃ امیر یہ بولاق ، مصر )
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 661