:سوال
تراویح میں ختم قرآن سنت ہے تو ختم قرآن کے لئے بسم اللہ شریف کتنی مرتبہ پڑھیں گے؟
:جواب
ہمارے ائمہ کرام کے نزدیک تمام قرآن میں ( بسم اللہ شریف ) صرف ایک آیت ہے نہ یہ کہ ایک سو تیرہ یا چودہ آیتیں ہوں اور جب آیت واحدہ ہے تراویح میں اس کی صرف ایک بار تلاوت ادائے سنت ختم کے لئے آپ ہی کافی كمالا يخفى على كل عاقل ( يہ کسی عاقل سے مخفی نہیں چہ جائیکہ فاضل سے مخفی ہو ) کون جاہل کہے گا کہ ایک آیت کو جب تک سو بار نہ پڑھو ختم پورا نہ ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 464