تجارت کے علاوہ جانوروں پر زکوۃ لازم ہونے کی کیا شرائط ہیں؟
:سوال
تجارت کے علاوہ کے جانوروں پر زکوۃ لازم ہونے کی کیا شرائط ہیں؟
:جواب
اونٹ، گائے، بھینس، بکری، بھیٹر نر خواہ مادہ خواہ دونوں مختلط ، جبکہ (1) قدر نصاب ہوں ( کہ اونٹ میں پانچ ، گائے بھینس میں تیس، بھیڑ بکری میں چالیس ہے)۔ (2) اور بونے جو تنے لادنے، کھانے کے لیے نہ رکھے گئے ہوں بلکہ تمام حاجات اصلیہ سے فارغ صرف دودھ یا نسل یا قیمت بڑھنے کے لیے پالے جاتے یا شوقیہ پرورش و فربہی کے واسطے ہوں ۔ (3) اور سال کا اکثر حصہ جنگل میں چھوٹے ہوئے چرنے پر اکتفا کرتے ہوں۔ (4) اور اُن پر سال پورا گزرے ۔ (5) اور تمامی سال کے وقت وہ سب جانور ایک نوع کے یعنی سب اونٹ یا سب گائے بھینس یا سب بھیڑ بکری ایک سال سے کم کے نہ ہوں بلکہ اُن میں کوئی ایک سال کامل کا بھی ہو اگر چہ ایک ہی ہو تو ان پانچوں باتوں کے اجتماع سے ان کی زکوۃ دینی فرض ہوگی ورنہ نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 242

مزید پڑھیں:فصل سے کب دسواں یا بیسواں حصہ فقراء کے لیے نکالا جائے گا ؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  مختلف مالیت کی اشیاء پر زکوۃ کا حکم؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top