تیجہ، دسواں، چہلم، ششماہی اور برسی جائز ہے یا نہیں؟
:سوال
تیجہ، دسواں ، چہلم، ششماہی اور بری جائز ہے یا نہیں ؟ روحیں ان ایام میں آتی ہیں یا نہیں ؟ اور انہیں اپنے عزیزوں کا علم ہوتا ہے یا نہیں ؟ ان کی فاتحہ کا کھانا کھانا کس کس کا حق ہے؟ اور اگر فاتحہ دلانے والا خود محتاج ہے تو فاتحہ دلا کر خود کھا لے اور بچوں کو کھلائے تو جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
تیجہ، دسواں ، چہلم وغیرہ جائز ہیں جبکہ اللہ کے لئے کریں اور مساکین کو دیں ، اپنے عزیزوں کا ارواح کو علم ہوتا ہے اور ان کا آنا نہ آنا کچھ ضرور نہیں، فاتحہ کا کھانا بہتر یہ ہے کہ مساکین کو دے، اور اگر خود محتاج ہے تو آپ کھالے اور اپنے بی بی بچوں کو کھلائے سب اجر ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 599

مزید پڑھیں:تکبیر واجب ہے یا سنت؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  تراویح میں پورا قرآن سننے اور پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top