تیمم کر کے نماز جنازہ پڑھنے کی صورتیں
:سوال
کونسی صورتوں میں بے وضو یا جنبی شخص تیمیم کر کے نماز جنازہ ادا کر سکتا ہے؟
:جواب
جنازہ ہوا اور بے وضو کو وضو کر نے یا جنب یا حیض یا نفاس سے فارغ ہونے والی کو نہانے میں فوت نماز کا اندیشہ ہو تو شرع نے اجازت فرمائی کہ تمیم کر کے شریک ہو جائے کہ ہو چکی تو پھر نہ پڑھ سکے گا جیسے نماز عید، ولہذا اسلطان وغیرہ جو ولی سے مقدم ہیں جب وہ حاضر ہوں تو ولی کوبھی تیمم جائز ہے، بلکہ اگر ولی نے دوسرے کو اجازت امامت دے دی تو اب ولی بھی تیمم کر سکے گا کہ اجازت دے کر اختیار اعادہ نہ رہا، یونہی اگر وضو یا غسل کے تیمم سے ایک جنازہ پڑھا گیا کہ دوسرا آگیا اور وضو یا غسل کی مہلت نہ پائی تو اسی تیمم سے دوسرا اور تیسرا جہاں تک ہوں پڑھ سکتے ہو۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 333

مزید پڑھیں:سلطان جنازہ کے بعد میں آیا تو کیا وہ اعادہ کر سکتا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  امامت کی تنخواہ معین کر کے لینا درست ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top