:سوال
جو شخص پانچوں نمازوں میں صرف فرائض ہی ادا کرے سنتیں ادانہ کرے، اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
:جواب
شبانہ روز ( دن رات) میں بارہ رکعتیں سنت موکدہ ہیں ، دو صبح سے پہلے، اور چار ظہر سے پہلے اور دو بعد، اور دو مغرب و عشاء کے بعد ، جو ان میں سے کسی کو ایک آدھ بار ترک کرے مستحق ملامت وعتاب ہے اور ان میں سے کسی کے ترک کا عادی گناہگار و فاسق و مستوجب عذاب ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی، اور اس کو امام بنانا گناہ ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 509