:سوال
حنفی کا شافعی وغیرہ کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
:جواب
:مذاہب اربعہ حقہ سے کسی دوسرے مذہب والے کے پیچھے حنفی کی اقتداء میں چند صورتیں ہیں
(1)
اس خاص نماز میں معلوم ہو کہ امام نے کسی فرض یا شرط وضو یا نماز یا امامت مطابق مذہب حنفی کی رعایت نہ کی۔۔ اس صورت میں اُس کے پیچھے خفی کی نماز محض باطل۔
(۲)
خاص نماز کا حال معلوم نہ ہو مگر اس کی عادت معلوم ہے کہ غالبا امور مذکورہ میں مذہب حنفی کی مراعات ( رعایت ) ہومگر
نہیں کرتا تو اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔
(۳)
عادت بھی معلوم نہیں تو اس کی امامت مکروہ ہے اور ارجح یہ کہ اب یہ کراہت تحریمی نہیں۔
(۴)
عادت یہ معلوم ہے کہ ہمیشہ مراعات کا التزام کرتا ہے تو صورت سوم سے حکم اخف ہے مگر ایک گونہ کراہت سے ہنوز خالی نہیں۔
(۵)
خاص اس نماز کا حال معلوم ہے کہ اس میں اس نے جمیع امور مذکورہ کی رعایت کی ہے تو اب عند الجمہور کراہت اصلا نہیں اگر چہ پہلے عادت عدم مراعات رکھتا ہو پھر بھی افضل یہی ہے کہ مل سکے تو موافق المذہب کی اقتداء کرے۔
(ج6،ص505)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 505