شق کی صورت میں قبر کھودنے کا طریقہ
:سوال
فتاوی عالمگیری میں ہے” شق کی صورت یہ ہے کہ قبر کے بیچ میں نہر کی طرح مستطیل ایک گڑھا کھودا جائے” اس سے کیا مراد ہے؟
:جواب
شق کے معنی یہ ہیں کہ اول ایک مستطیل زیادہ عریض و طویل کھودیں پھر اس کے وسط میں دوسرا مستطیل اس سے چھوٹا اور طول میں قامت میت سے کچھ زائد اور عرض میں نصف قامت کے برابرار عمق ( گہرائی) میں سینہ تک یا قد آدم کھود ہیں، اس دوسرے مستطیل میں میت کو قبلہ اور کھیں اور اس کے اوپر مستطیل اول کے اندر تختوں وغیرہ سے بند کر کے مستطیل اول کی جگہ مٹی سے بھر دیں اور سیلی زمین سے پاؤ گز بلندمٹی رکھیں یہی طریقہ شق کاہے اور یہی ہندستان میں معمول ہے۔ یہی عبارت عالمگیریہ کا مفہوم ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 370

مزید پڑھیں:حضرت نجاشی کی غائبانہ نماز جنازہ کی سمت
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 625, 626

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top