سرکار ﷺ کو خواب میں دیکھنے کے لئے کون سا عمل کیا جائے؟
:سوال
سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کے لئے کون سا عمل کیا جائے؟
:جواب
در منظم امام ابو القاسم محمد لولوی بستی میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی روح اقدس پر ارواح میں، اور جسم اطہر پر اجسام میں اور قبر انور پر قبور میں درود بھیجے وہ مجھے خواب میں دیکھے اور جو خواب میں دیکھے وہ مجھے قیامت میں دیکھے گا اور جو مجھے قیامت میں دیکھے گا میں اس کی شفاعت فرماؤں گا اور جس کی میں شفاعت فرماؤں گا وہ میرے حوض کریم سے پئے گا اور اللہ عز وجل اس کے بدن پر وزخ کو حرام فرمائے گا۔ علماء فرماتے ہیں یوں درود شریف پڑھو اللهم صل على روح سيدنا محمد في الارواح اللهم صل على جسد سيدنا محمد في الاجساد اللهم صل على قبر سيدنا محمد في القبور

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 518

مزید پڑھیں:مدینہ طیبہ کی حاضری کے دوران کس عمل کی کثرت کرے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  سنت مؤکدہ کی تعریف کیا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top