صف اول کا امام کی ایڑھی کے قریب بنانا کیسا؟
:سوال
اگر صف اول کے مقتدی امام کے ایسے متصل کھڑے ہوں کہ ان کے پنجے امام کی ایڑی کے برابر ہوں یا ایک بالشت امام کی ایڑی سے پیچھے ہوں اس غرض سے کہ دوسری صف بھی مسجد کے اندر ہو جائے حالانکہ صحن میں جگہ ہے اور صنف اول کا کوئی مقتدی امام کے پیچھے نہ ہو یعنی عین امام کے پیچھے جگہ خالی ہو، اس صورت میں کراہت ہوگی یا نہیں؟ اگر ہو گی تو کیسی کراہت ہوگی؟
:جواب
صورت مستفسرہ ( پوچھی گئی صورت میں بیشک کراہت تحریمی ہو گی اور ایسے امر کے مرتکب آثم و گنہگار کہ امام کا صف پر مقدم ہونا سنت دائمہ ہے جس پر حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیشہ مواظبت فرمائی اور مواظبت دائمہ دلیل وجوب ہے اور ترک واجب مکروہ تحریمی ، اور مکروہ تحریمی کا ارتکاب گناہ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 40

مزید پڑھیں:صف میں ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا نہ ملانا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  رمضان کے بعد سب سے افضل 27 رجب کا روزہ ہے، یہ کہنا صحیح ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top