:سوال
روزے میں منجن ( جو بادام، کوئلہ، سپاری و گل وغیرہ کا بنتا ہے ) اُس کا استعمال کرنا کرنا کیسا ہے اور روزے میں مسواک کا کیا حکم ہے؟
:جواب
مسواک مطلقاً جائز ہے اگر چہ بعد زوال ، اور منجن نا جائز و حرام نہیں جبکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جز و حلق میں نہ جائے گا ، مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 551