رمضان اور غیر رمضان میں نیک کام کا ثواب برابر ہے یا فرق ہے؟
سوال
رمضان اور غیر رمضان میں نیک کام کا ثواب برابر ہے یا فرق ہے؟
جواب
رمضان المبارک میں ہر عمل نیک کا ثواب باقی مہینوں کے عمل سے اکثر و اوفر ہے، رمضان کا نعل اور مہینوں کے فرض اور اس کا فرض اور مہینوں کے ستر فرض کے برابر ہے۔ اور اللہ عز وجل کا فضل اوسع واکبر ہے۔ سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ سے ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے شہر مبارک کی نسبت فرمایا
(من تقرب فيه بخصلة من الخير كان كمن أدى فريضة فيما سواء ومن أدى فيه فريضة كان كمن أدى سبعين فريضة فيما سواه)
ترجمہ: جس نے رمضان میں کوئی نفلی نیکی کا کام کیا اسے اس شخص جیسا ثواب ملے گا جس نے رمضان کے علاوہ میں فرض ادا کیا، اور جس نے اس میں فرض ادا کیا وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے رمضان کے علاوہ میں ستر فرض ادا کیے۔
(صحیح ابن خزیمہ، ج3 ص 191 ، المكتب الاسلامی،بیروت )

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 352

مزید پڑھیں:پانچ دن روزہ رکھنا منع ہے، ایک عید الفطر، چار عید الاضحیٰ میں، اس کی وجہ کیا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 449

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top