وضو، غسل اور نماز کے فرائض اور احکام
:سوال
وضو، نماز ،غسل ، جماعت ،لباس، نماز جنازه ،کفن ،دفن ، نکاح وغیرہ میں کتنے کتنے اور کون کون سے فرض ، سنت مستحب ، واجب ہیں جس کے ترک سے نماز فاسد یا مکروہ تنزیہی یا تحریمی یا کہ بطور دہرانے کے یا سجدہ سہو کے قابل ہو جاتی ہے یا کیا چیز ترک ہو جس سے امام نے دوبارہ جماعت شروع کی اب اور نئے آدمی شامل نہیں ہو سکتے ہیں اور کس ترک کے سبب سے اب نئے آدمی شامل ہو سکتے ہیں، اسی طرح غسل، جماعت ، لباس، کفن، دفن، نکاح سب کا حال علیحدہ علیحدہ ترتیب وار تحریر فرمایا جائے۔
:جواب
اس سوال کا جواب اگر مفصل لکھا جائے تو کم از کم دو ہزار ورق ہوں گے سائل کو چاہے علم سیکھے یہ باتیں آجائیں گی ، فرض کے ترک سے نماز فاسد ہوتی ہے اور واجب کے ترک سے مکروہ تحریمی ، اور سنت مؤکدہ کا ترک بہت برا ہے اور غیر مؤکدہ کے ترک سے مکروہ تنزیہی، اور مستحب کے ترک سے غیر اولی ، فرض کے ترک میں پڑھنا فرض ہے کہ پہلی نماز اصلا نہ ہوئی اور اسی صورت میں نئے آدمی شامل ہو سکتے ہیں، اور واجب بھول کر چھوٹا تو سجدہ سہو کا حکم ہے اور قصداً چھوڑا یا بھول کر چھوٹا تھا مگر سجدہ سہو نہ کیا تو اعادہ واجب ہے اور سنت کے ترک میں سنت اور مستحب کے ترک میں مستحب، اور ان سب صورتوں میں نئے آدمی شامل نہیں ہو سکتے ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 305

READ MORE  زید چوری میں گرفتار ہوا تو وہ قابل امامت ہے یا نہیں؟
مزید پڑھیں:چادر گلے میں ڈال کر نماز ادا کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top