:سوال
زید کا مکان مسجد کے پیچھے مسجد کے بالکل قریب ہے اور مسجد کی عمارت سے اس کی عمارت جدا گانہ ہے، اُس مکان پر زید نے ایک بالا خانہ بنایا اور زید کے نیچے مکان کا چھت مسجد کی چھت کے برابر ہے صرف بالا خانہ مسجد سے اونچا ہے، زید بالا خانہ بنانے کے بعد دل میں نادم ہوا، اور چونکہ روپیہ خرچ ہو چکا تھا اس وجہ سے اس نے بالا خانے کو اکھیڑا نہیں لیکن مسجد کی عزت کی وجہ سے زید مع عیال بالا خانہ میں نہیں رہتا نیچے مکان میں رہتا ہے اب اس بالا خانے کو اکھیڑنا چاہے یا نہیں؟
:جواب
جبکہ مسجد کی کسی چیز میں تصرف نہ ہو تو اس کا اکھیڑنا کچھ ضرور نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 84