قرآن مجید پڑھ کر بخشنے والے کو بھی ثواب ملے گا یا نہیں ؟
:سوال
قرآن مجید پڑھ کر بخشنے والے کو بھی ثواب ملے گا یا نہیں ؟ کیونکہ زید کہتا ہے کہ جب پڑھ کر بخش چکے تو پھر ہمارے پاس کیا رہ گیا، آیا یہ صیح ہے یا نہیں؟
:جواب
زید غلط کہتا ہے وہ دنیا کی حالت پر قیاس کرتا ہے کہ ایک چیز دوسرے کو دے دیں تو اپنے پاس ہی نہ رہے ، وہاں کی باتیں یہاں کے قیاس پر نہیں صحیح حدیث میں فرمایا کہ جو اپنے ماں باپ کی طرف سے حج کرے ان کی روحیں شاد (خوش ) ہوں ، اور یہ ان کے ساتھ نیکو کا لکھا جائے اور دونوں کو پورے حج کا ثواب ملے اور اس کے ثواب سے کچھ کم نہ ہو ۔ اس کی نظیر دنیا میں علم ہے کہ جتنا تقسیم کیجئے اور وں کو ملتا ہے اور اپنے پاس سے کچھ نہیں گھٹتا بلکہ بڑھ جاتا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 524

مزید پڑھیں:قبرستان میں دوسروں کی قبر پر فاتحہ پڑھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  منت شرعی کا کھانا کن لوگوں میں تقسیم کریں گے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top