:سوال
بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن تجوید سے پڑھنا فرض ہے اور بعض کہتے ہیں کہ بدعت ہے، کون حق پر ہے؟
: جواب
بلا شبہ اتنی تجوید جس سے تصحیح حرف ہوا اور غلط خوانی سے بچے فرض عین ہے، بزاز یہ وغیرہ میں ہے” اللحن حرام بلا خلاف ”ترجمہ لحن بلا خلاف حرام ہے۔
(فتاوی ہندیہ بحوالہ بزايۃ، ج 5، ص 317 ، نورانی کتب خانہ، پشاور )
جو اسے بدعت کہتا ہے اگر جاہل ہے اسے سمجھا دیا جائے ، اور دانستہ کہتا ہے تو کفر ہے کہ فرض کو بدعت کہتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 343