ایک جنازہ آیا اس کے اولیاء ان پڑھ تھے، اور فی زمانہ سلطان قاضی یا ان کے نائب بھی نہیں ہیں، تو کیا اس صورت میں جنازہ پڑھانے کا امام محلہ ہی حقدار تھا ؟
:جواب
فی الواقع جبکہ ان بلاد میں حکام اسلام سلطان والی و قاضی مفقود ہیں اور جب وہ نہیں تو ان کے نائب کہاں، تو اور اولیائے میت حسب تصریح سائل محض جاہل تھے تو صورت مستفسرہ میں امام مسجد کو سب پر تقدم اور اسی کو امام کرنا مستحب و بہتر تھا۔