قاضی و خطیب کا جمعہ و عیدین میں خطبہ پڑھنا کیسا؟
:سوال
قاضی و خطیب شہر گورنمنٹ کا خطاب یافتہ ہے اور اسے زمانہ شاہی سے خطابت و امامت ملی ہوئی ہے، اس نے خطاب وغیرہ ترک موالات کے سلسلہ میں واپس نہیں کئے، ویسے خلافت کا ہمدرد اور قولا فعلا امداد کی اور کرنے کو تیار ہے، بوجہ خطیب ہونے کے عیدین میں خطبہ پڑھتا ہے کیا شرعا ایسے شخص کا خطبہ سننا جائز ہے؟
:جواب
جو زمانہ شاہی سے منصب خطبہ و امامت پر منصوب ہے بلاوجہ شرعی اس کے خطبہ سننے کو نا جائز بتانے والا شریعت مطہرہ پر افتراء کرتا ہے، خطاب واپس نہ کرنا کوئی ایسا جرم نہیں جس کے سبب اس کا خطبہ سننا منع ہو جائے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 468

مزید پڑھیں:نماز جمعہ میں عربی خطبہ کی بجائے وعظ کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  نماز میں فاتحہ پڑھنا کیوں فرض ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top