:سوال
آج کی عصر قضا کرنے والے کی اقتداء میں کل کی عصر قضا کرنے والا نماز ادا کر سکتا ہے؟ نیز کیا فرض پڑھنے والا نفل نفل پڑھنے والے کی اقتداء کر سکتا ہے؟
:جواب
آج کی عمر قضا کرنے والے کی اقتداء میں کل کی عصر قضا کرنے والا نماز ادا نہیں کر سکتا کیونکہ اقتداء کے لئے نماز کا ایک ہونا شرط ہے اور اسی طرح فرض پڑھنے والے کا نفل پڑھنے والے کی اقتداء کرنا ہرگز درست نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 156