قعدہ اولی میں مقتدی کب لقمہ دے سکتا ہے؟
:سوال
چار رکعت والی نماز میں امام دورکعات کے بعد بیٹھا اور التحیات کے بعد درود شریف شروع کر دیا مقتدی کو معلوم ہو گیا ، ایسی حالت میں مقتدی امام کو لقمہ دے سکتا ہے یا نہیں؟
:جواب
اُس کا معلوم ہونا دشوار ہے کہ امام آہستہ پڑھے گا، ہاں اگر یہ اتنا قریب ہے کہ اس کی آواز اس نے سنی کہ التحیات کے بعد اس نے درود شریف شروع کیا تو جب تک امام اللهم صل علی سے آگے نہیں بڑھا ہے یہ سبحان اللہ کہہ کر بتائے اور اگر اللهم صل على سيدنا یا صل علی محمد کہہ لیا ہے تو اب بتانا جائز نہیں بلکہ انتظار کرے، اگر امام کو خود یاد آئے اور کھڑا ہو جائے فبہا اور اگر سلام پھیرنے لگے تو اس وقت بتائے ، اس سے پہلے بتائے گا تو بتانے والے کی نماز جاتی رہے گی اور اس کے بتانے سے امام لے گا تو اس کی اور سب کی جائے گی۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 212

مزید پڑھیں:دعائے قنوت بھولنے پر دوبارہ وتر پڑھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 05, Fatwa 363

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top