:سوال
یہاں نماز جنازہ کیلئے جو جگہ تعمیر کی گئی شہر سے دور فاصلہ پر ہے، بارش اور گرمی میں بڑی وقت ہوتی ہے لہذا بستی کے لوگوں کی تکلیف کو دور کرتے ہوئے جو پرانا صد سالہ قبرستان ہے کہ جس کی اکثر قبریں منہدم ہو چکی ہیں بسبب انہدام کے لوگ کوڑا کرکٹ اس کے اندر ڈالتے ہیں، اگر وہاں نماز جنازہ کیلئے چبوتر ابنایا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
: جواب
قبور پر نماز ہرگز جائز نہیں نہ ان پر کوڑا کرکٹ ڈالنا جائز ، بندوبست کریں، ممانعت کریں، ہاں اگر وہاں یا اس کے قریب کوئی قطعہ زمین ایسا ہو جہاں قبریں نہ تھیں تو وہاں نماز کی اجازت ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 267